Pakistani in isreal 342

ایک پاکستانی شہری کو اسرائیل جانے کی اجازت کیوں دی گئی ہے

پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں بلکہ پاکستانی پاسپورٹ پر لکھا ہے پاکستانی پاسپورٹ کا حامل اسرائیل نہیں جا سکتا۔

اب عمر چیمہ نے یہ انکشاف چھوڑا ہے کہ ایک پاکستانی کو اسرائیل جانے کی اجازت مل گئی ہے اس پاکستانی شہری کا نام فشل خالد ہے جبکہ یہ کراچی کا رہائشی ہے فشل مذہبی طور پر یہودی ہے جبکہ اس کا والد مسلمان اور ماں یہودی ہے اور اس کے باقی چار بھائی مسلمان ہیں




انگریزی رونامہ ’’دی نیوز‘‘ میں شائع ہونے والی نامور تحقیقاتی رپورٹر عمر چیمہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 31 سالہ فشل خالد لوگوں کے علم میں پہلا پاکستانی ہے جسے اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضع رہے کہ اس وقت پاکستان میں 700 سے 800 تک یہودی آباد ہیں۔

فشل نے ایپ کے ذریعے وزارت امور خارجہ کو اجازت نامے کے لئے درخواست دی۔ بقول عمر چیمہ فشل خالد کو دو جنوری کو وزارت امور خارجہ نے ٹیلی فون کال کےذریعے آگاہ کیا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر مقبوضہ بیت المقدس جا سکتے ہیں۔

جبکہ فشل خالد نے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر بھی کیا اس نے اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیگ کیا گیا۔

Pakistani in isreal

فشل نے اسرائیل کے سفر کی اجازت کے لئے درخواست دی تو اس کی یہ درخواست چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کر دی گئی تاکہ درخواست گزار کے پس منظر کی جانچ پڑتال کی جا سکے جس کےبعد درخواست وزیراعظم دفتر بھیج دی گئی جہاں سے منظوری مل گئی۔




اب سوال یہ ہے کہ فشل خالد پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کیسے جا سکتا ہے؟ جبکہ پاسپورٹ پر قطعی طور پر درج ہے کہ ’’پاکستانی پاسپورٹ کا حامل اسرائیل نہیں جا سکتا۔

دوسری طرف مختلف ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ واقعی یہ خبرسچ ہے یا نہیں اس پر وزارت خارجہ کے سیکرٹری اس بات کو تسلیم نہیں کرتے

اصل بات کیا ہے سچائی عوام کے سامنے لائی جائے

تحریر: عبدالجبار دریشک

Pakistani in isreal

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں