222

وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور جناب علی محمد خان کا دورہ ضلع بونیراور کھلی کچہری سے خطاب

آج بمورخہ 08جنوری 2018ء وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور جناب علی محمد خان نے بونیر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بونیر جناب شفیع اللہ خان نے اپنے دفترمیں وزیر مملکت صاحب کا استقبال کیا۔ کھلی کچہری سے پہلے ضلع بھر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ اِجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر بونیر جناب شفیع اللہ خان نے وزیرمملکت برائے پارلیمانی اُمور جناب علی محمدخان کو پریزینٹیشن کے ذریعے ضلع بونیر کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر، ڈی پی او بونیر، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔




وزیر مملکت جناب علی محمدخان نے ضلع بونیر کے حوالے سے اپنے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی پرخراج تحسین پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے پریزینٹیشن کے ذریعے چند مسائل کی نشاندہی کرائی جس پر وزیر موصوف نے اُس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ میٹینگ کرانے اور ذاتی دلچسپی کی یقین دہائی کرائی۔

بعد میں کھلی کچہر ی میں عوام کی طرف سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جن میں کچھ کو موقع پر بعض کو متعلقہ محکموں اور کچھ کو حکام بالا/متعلقہ وزارتوں کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی گی۔





جناب علی محمد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں