149

پولیو مہم 10 دسمبر تا 13دسمبر 2018ء

آج بمورخہ 10دسمبر 2018ء کو ڈپٹی کمشنر بونیرجناب شفیع اللہ خان نے باقاعدہ تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کالونی (ڈگر) میں ڈپٹی کمشنر صاحب نے بچوں کو پولیو قطرے پلوائے۔

بونیر پولیو

اِ س موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی جناب سید فخرجہان، صحت عامہ کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن اورضلعی سطح پر ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ ڈاکٹر حماد محمودبھی موجود تھے۔ رواں پولیو مہم 13 دسمبر 2018ء تک جاری رہے گی۔

پولیوں بونیر

ڈپٹی کمشنر بونیر جنا ب شفیع اللہ خان نے والدین /سرپرستوں سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے ۔ جس کا روک تھام نہ کرکے ہم ایک معذورمعاشرے کو پنپنے کا موقع دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پاکستان سے اِس ناسورکو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں