220

سورج کی روشنی کے انسانی صحت کے لیے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

وٹامن ڈی کیا ہوتے ہیں…؟؟

آجکل ہمارا لائف سٹائل بدلتا جا رہا ہے. رہائش ہو یا دفاتر تعلیمی ادارے ہوں یا تفریح کے مقامات ہم سورج کی روشنی سے فرار چاہتے ہیں. بہت سے خواتین و حضرات تو سورج کی روشنی کو باقاعدہ اپنے حسن کا دشمن سمجھتے ہیں. لیکن اسی سے وٹامن ڈی کی کمی کے مسائل شروع ہوتے ہیں.




وٹامن ڈی جسم کو درکار اہم ترین وٹامنز میں سے ایک ہے، جو جسم کے عضلات، پٹھوں، ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے، جسم کے اہم اعضاء جیسے دل، گردے، پھیپھڑے اور جگر کو مضبوطی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔

وٹامن ڈی اتنا اہم وٹامن ہے کہ اسے ہمارا جسم خود ہی بنالیتا ہے۔ اس کے لیے انسانی جلد کو دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری جلد سورج کی شعاعوں کو جذب کر کے جسم میں داخل کردیتی ہے اور جسم خود کار نظام کے تحت ان شعاعوں کو وٹامن ڈی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ وٹامن ڈی ایک خاص قسم کے ہارمون calcitriol میں تبدیل ہو کر ہماے جسم کے مدافعتی افعال کو بھی بڑھاتا ہے۔




تیسری اہم چیز یہ ہے کہ وٹامن ڈی ہمارے جسم میں وٹامن سی کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے ۔ وٹامن ڈی کی غیر موجودگی میں وٹامن سی، جسم میں جذب ہوئے بغیر خارج ہو جاتی ہے.
وٹامن ڈی کی کمی سے جو مسائل جنم لیتے ہیں ان میں کچھ کا ذکر کرتے ہیں.

چھوٹی بیماریاں یعنی نزلہ زکام کھانسی فلو اکثر آپ کو شکار بناتی ہیں. کیونکہ آپ کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے. ڈپریشن زیادہ ہوتی ہے. آپ بلاوجہ اداس و پریشان رہتے ہیں. باوجود آرام و نیند کے آپ تھکے تھکے محسوس کرتے ہیں. کمر درد عام ہوتا ہے. جوڑوں پٹھوں میں درد محسوس ہوتا ہے. بال پتلے اور چھدرے ہو جاتے ہیں. اور زخم دیر سے درست ہوتے ہیں.
سورج کی روشنی کے علاوہ وٹامن ڈی انڈے کلیجی وغیرہ میں بھی وافر موجود ہے. لیکن سورج کی روشنی کے بہت سے اور بھی فوائد ہیں تو بہتر اسی سے استفادہ ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں