382

فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ میرے گھر میں کچھ نامعلوم افراد گھُس آئے ہیں اور پھر۔۔۔

بشکریہ سوات ٹی وی۔
قومی اسمبلی میں گرجنے والے مراد سعید بندروں سے ڈر گئے۔
ہوا کچھ یوں کہ مراد سعید کو چھت پر آہٹ سُن کر لگا کہ ان کے گھر نامعلوم افراد گھُس آئے ہیں۔

جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ میرے گھر میں کچھ نامعلوم افراد گھُس آئے ہیں آپ جلدی سے آجائیں۔ پولیس مراد سعید کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ مراد سعید کے گھر کی چھت پر بندر موجود تھے۔




جن کی آہٹ کی وجہ سے مراد سعہید خوف میں مبتلا ہو گئے اور پولیس کو طلب کر لیا۔مراد سعید کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وزیر مملکت کا خوب تمسخر اُڑایا اور کہا کہ ایک طرف اس ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں جو زلزلہ آنے کے باوجود بھی کابینہ کا اجلاس چھوڑ کر کبھی باہر نہیں گئے۔




وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے وقت وزیراعظم ہاؤس کے اندر رہنے کا ہی فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں باہر بھی جہاں جاؤں گا وہاں بھی زلزلہ ہی ہوگا۔اور دوسری طرف مراد سعید ہیں جو چھت پر بندروں کی آہٹ سے ہی ڈر گئے ہیں۔ (سوات ٹی وی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں