412

بونیرمیں‌وقفے وقفے سے بارش جاری،کئی حادثات رونماہوئے

بونیر۔شوکت علی بونیری سے
ضلع بھر کے گردونواح میں دوسرے روز بھی گرچ چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری رہا،باجکٹہ کے علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دوبچے اور ایک خاتون شدید متاثر و زخمی ۔

،تینوں کو علاج معالجہ کیلئے ڈگر ہسپتال روانہ کردئے گئے تفصیلات کے مطابق وقفے وقفے سے مسلسل بارشوں سے موسم سرد ہوگیاہے ، لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات استعمال کرناشروع کردئے، جبکہ باجکٹہ کے مضافات بربوڑے میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے چالیس سالہ رخسیہ زوجہ زبیر ،گیارہ سالہ بچی نادیہ دختر زبیر اور پندرسالہ عبدالسید ولد عبدالقادر زخمی ہوکر ڈگر ہسپتال منتقل کردئے گئے،

اُدھربارش کی وجہ سے گرلز ہائی سکول مٹوانی کو راستہ بندہوگیاہے جس کی وجہ سے بچوں کو شدید تکلیف کا سامنا رہاجبکہ دوسرے واقع میں پرائمری سکول میاں سونڑے جعفر بہ حد تور ورسک میں سکول وقفہ کے دوران جماعت ادنیٰ کے طالب علم عقیل ذادہ ولد امیر ذادہ اور جماعت دوم کے طالب علم ولد محمدریاض قریبی پہاڑی میں پھسلنے سے دونوں طالب علموں کا ایک ایک پاﺅں ٹوٹ گیاہے ۔زخمیوں کو مقامی ابادی نے ہسپتال پہنچادئے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں