بونیر سے نصیب چغرزی: گاوں بامپوخہ میں آئیل اور سپیر پارٹس کے دکان میں آگ بھڑک اٹھی کروڑوں کا نقصان

بونیر سے نصیب چغرزی: گاوں بامپوخہ میں آئیل اور سپیر پارٹس کے دکان میں آگ بھڑک اٹھی کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ۔گاوں کے مکینوں نے آپ نے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق گاوں بامپوخہ سخاکوہے چوک میں حاجی غفار نامے شخص کے آئیل اور ہیوی مشنری کے سپیر پارٹس کے دوکان میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس پاس کے دو اور دوکانوں تک آگ کے شعلے پہنچ گئے جس کے نتیجے میں تینوں دوکانوں میں موجود سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا مقامی لوگوں کے مطابق تینوں دوکانوں میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی لوگوں نے آپ نے مدد آپ کے تحت آگ بجانے کی کوشش کی آگ کے اطلاع ملتی ہی مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ بھی پہنچ گئے۔مگر دوکانوں میں موجود سارا سامان جل چکا تھا۔دوسرا اور تیسرا دوکان حبیب اور سیف الر حمن کا بتایا جاتا ہے۔اس موقع پے ویلج چئیر مین لطف الر حمن بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں