71 سال بعد نیا پاکستان – تحریر صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ

71 سال کے بعد نیا پاکستان

لوگ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان کب بنے گا. بھائی نیا پاکستان تو 25 جولائی 2018 کو ہی بن گیا تھا. جب عوام نے خان صاحب پر اعتماد کرکے وزیراعظم بنا دیا تھا.

خان صاحب نے اپنی پہلی تقریر میں ہی فرمادیا تھا کہ میں احتساب کرونگا اور یہ چور و ڈاکو پورے ملک میں شور مچائینگے. لیکن ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ نئے پاکستان کے لیے صرف ووٹ نہیں بلکہ ہر قسم کی قربانی دینی ہوگی. قوم سے درخواست کی تھی کہ آخر تک میرا ساتھ دینا ہوگا. انشاءاللہ یہ قوم ساتھ دے گی. اور ایک نیا پاکستان بنے گا.

دشمن جتنے بھی چالیں چلیں لیکن آخر میں منہ کی کھانی پڑیگی. جو لوگ صرف قطری کو جانتے تھے وہ آج آئی ایم ایف سے بھی واقف ہوگئی ہے. یہ تھا وہ شعور جسکی بات خان صاحب کرتے تھے. شور اور شعور میں صرف ایک لفظ کا فرق ہوتا ہے جسکانام “ع” ہے اور ع سے علم بنتا ہے.

اپوزیشن کو شور مچانے دو. باشعور لوگ ایک مضبوط پاکستان کے انتظار میں ہے. جو ضرور بنےگا. لیکن کچھ وقت تو لگے گا.
عوام سے درخواست ہے کہ کچھ مہینے اسطرح گزاریں کہ ہر ایک پاکستانی کی زبان پر ایک ہی فقرہ ہو” سب سے پہلے
پاکستان”

تخریر
صوبیدار میجر (ر) بخت روم شاہ تمغہ خدمت عسکری
سیاسی و سماجی کارکن پی ٹی آئی بونیر خیبر پختونخواہ

اپنا تبصرہ بھیجیں