1,455

پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے ملزم 22 سالہ امام مسجد نوجوان کوگرفتار کر لیا

جھنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے ملزم 22 سالہ امام مسجد نوجوان کوگرفتار کر لیا، چند روز قبل فیس بک پر ایک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی جس میں ایک باریش نوجوان ایک کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرتا نظر آ رہا ہے۔

جھنگ پولیس نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم انوار القمر جو جھنگ کے علاقہ موضع کل کرائی کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا، ملزم مسجد علی المرتضیٰ چک نمبر 266 کمالیہ میں امامت کرواتا تھا اور اس نے دو ماہ قبل مسجد کے حجرے میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والی 13 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو اپنے موبائل فون سے بنائی تھی۔

موبائل فون گم ہونے پر ویڈیو لیک ہوئی تو کسی نےاسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، ملزم انوار القمر نے مدرسہ نوریہ محمدیہ ٹھیکری والا فیصل آباد سے 6 ماہ کا قرات کورس کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں