383

جی ایچ ایس ایس چینگلئی میں سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے زبردست تقریب کا اہتمام

بونیر شوکت بونیری
جی ایچ ایس ایس چینگلئی میں سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے زبردست تقریب کا اہتمام ،اساتذہ ،طلباءاور عمائدین علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ،مہمان خصوصی ریٹائرڈ ایس پی ای ٹی جنگریزخان کو ہارپہنایاگیا،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول چینگلئی خدوخیل میں سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے زبردست تقریب منعقدہوا جس میں سکول کے جملہ سٹاف،طلباء،والدین اور عمائدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل گل رحمان،مہمان خصوصی جنگریزخان اور دیگرنے دیگر نے کہا کہ معاشرہ میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کو انتہائی احترام اور عزت دی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ دنیامیں علم کی قدر اسی وقت ممکن ہے جب استاد کو معاشرے میں عزت کا مقام حاصل ہو۔

جو طلباءاساتذہ کے ادب و احترا م کرناجانتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں وہ ہمیشہ کامیاب ہوتاہے ،انہوں نے استاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ استادہی ہے جودنیامیں جینا اور رہنا سہنا سیکھاتا ہے اور کتابوں کا علم سمجھنے میں مدددیتاہے ،اس لحاظ سے استاد کی عزت و احترام لازمی ہے ،اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر اساتذہ کو ہارپہنائے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں