352

محمد علی خان کے زیر نگرانی بونیر ماڈل سکول ریگا میں روڈ سفٹی آگاہی پروگرام منعقد ہوا

بونیر پولیس “شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ”
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر صادق بلوچ کے خصوصی ہدایت پر آج 4 اکتوبر 2018 انچارج ٹریفک وارڈن محمد علی خان کے زیر نگرانی بونیر ماڈل سکول ریگا میں روڈ سفٹی آگاہی پروگرام منعقد ہوا ۔2 گھنٹے کے اس مختصر وقت میں 85 سکول سٹاف سمیت 1300طلباء نے پروگرام میں شرکت کی ۔

اس پروگرام میں گورنمنٹ ہائی سکول چناڑ کے بچوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی کے متعلق مختلف کلاس لیئے گئے۔ سکول انتظامیہ پرنسیپل شاہ خان صاحب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر کے اس احسن اقدام کو بہت سراہتے ہوئے بونیر ٹریفک وارڈن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اور آخر میں انچارج ٹریفک وارڈن پولیس بونیر محمد علی خان نے پچوں پر تخائف بھی تقسیم کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں